38

حبیب بینک نے منافع کی درجہ بندی میں یو بی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا



حبیب بینک نے منافع کی درجہ بندی میں یو بی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حبیب بینک لمیٹڈ نے منافع کے لحاظ سے درجہ بندی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو سال 2022ءکی پہلی ششماہی میں 11ارب 80کروڑ روپے منافع ہوا ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں ہونے والے منافع کی نسبت 20فیصد کم ہے۔ 

گزشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو 14ارب 90کروڑ روپے منافع ہوا تھا۔رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو 8ارب 60کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا۔ اس کے برعکس حبیب بینک لمیٹڈ کو ان تین مہینوں میں ساڑھے 9ارب روپے منافع ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو 2ارب 30کروڑ اور حبیب بینک لمیٹڈ کو 3ارب 40کروڑ روپے منافع ہوا۔ اس طرح مجموعی طور پر رواں سال کی پہلی ششماہی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو 11ارب 80کروڑ روپے اور حبیب بینک لمیٹڈ کو 12ارب 10کروڑ روپے منافع ہوا۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں