33

’’آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہو جائے گی‘‘ گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی



’’آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہو جائے گی‘‘ گورنر سٹیٹ بینک نے …

کراچی (ویب ڈیسک)  سٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضی سید نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک سےبرنس کمیونٹی نے ملاقات کی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سمیت دیگر معاشی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے برنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ مالی معاونت پیکج کی آئی ایم ایف بورڈ سے اگست کے تیسرے ہفتے تک منظوری متوقع ہے، تعطیلات ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر زیادہ ہے مگر آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک نے ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی سے قریبی روابط و معیشت کی بہتری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق بھی کیا۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں