28

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلوگرام کمی کردی – ایکسپریس اردو

گھریلو سلنڈر 30 روپے سستا ہوگیا۔ (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں3 روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30 روپے سستا ہوگیا۔

اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے مقررکردی گئی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے کمی ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ‏11.8 کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2571 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9893 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں حالیہ کمی اگست کے مہینے کےلیے کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دُور ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے حکومت پالیسی مرتب کرے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے، سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے جے جے وی ایل کو فوری چلایا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں