41

انٹر بینک میں 57 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ڈالر 248 کا ہوگیا



انٹر بینک میں 57 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا، ڈالر 248 کا ہوگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے تاہم یہ اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کا شرح تبادلہ 239 روپے 94 پیسے سے کم ہو کر 239 روپے 37 پیسے ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت چار روپے بڑھی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو ہونے والے اضافے کے بعد ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت 248 روپے ہوگئی جو اس کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ 

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں