کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیت میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2.15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 224 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 425 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 174 پوائنٹس پر کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
مزید :
بزنس –