41

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا 



انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیزی کے ساتھ کمی ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس پر فاریکس ڈیلر ز کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے موجود ہیں لیکن خریدنے والا کوئی نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںمزید کمی ہوئی ہے اور ڈالر 11 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 227 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 228 روپے کی سطح پر آ گیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

 اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 922 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے ۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں