22

امریکاکوپاکستانی برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا،مسعود خان – ایکسپریس اردو

پاکستان اور امریکاکے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر12ارب ڈالرہوگیا،سفیر پاکستان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: امریکا میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ 9ارب ڈالرز کی پاکستانی برآمدات میں سالانہ35فیصد اضافہ ہوا۔

امریکا میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ سال پاکستانی برآمدات سات ارب ڈالر،اس سال دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال میں امریکا سے درآمدات 3 ارب،گذشتہ سال کی درآمدات 2.4ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالرہوگیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر رہا۔ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو بڑی تجارتی کثرت (ٹریڈ سرپلس) حاصل ہے۔

امریکا میں پاکستانی برآمدات میں متاثر کن اضافہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے ضمن میں ایک ٹرینڈ سیٹر ہے۔آئندہ تین سال میں پاکستان امریکہ تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تجارت کے بے شمار استعداد کے اعتبار سے پھر بھی میانہ ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں