48

آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 



آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ ماہ عوام پر ایک مرتبہ پھر سے پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق یکم اگست 2022 سے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اضافے کا تخمینہ اوپر کی جانب صرف اس وجہ سے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہوچکی ہے۔صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16سے 17روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر موگاس کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

نوٹ: حکومت کی جانب سے فی الحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

بزنس –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں