44

پاکستانی جوڑے نے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی گفٹ کردی – ایکسپریس اردو

 نیویارک: پاکستانی جوڑے نے غلط پارکنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری  ٹوپی بطور تحفہ پیش کردی۔

پاکستانی شہری جود احمدکو غلط پارکنگ کرنے پر ٹکٹ ملنے پر جج فرینک کیپریو کی عدالت میں ہیش ہونا پڑا،اس دوران جج کی طرف سے استفسار کیئے جانے پر پتا چلا کے غلط پارکنگ جواد کی اہلیہ نے کی۔

سماعت کے دوران بیوی کو مورد الزام ٹہرانے پر جج فرینک کیپریو نے اہلیہ کو بھی بلالیا جس پر تینوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

 

جج نے پاکستانیوں کی تعریف کی اور کھانے کے متعلق بات چیت کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کے ان کے علاقے میں بنے اٹیلین ریسٹورنٹس کے کھانے بہت مشہور ہیں۔

گفتگو کے اختتام پر پاکستانی نوجوان اور اس کی اہلیہ نے  جج کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی خواہش ظاہر کی تو جج نے بخوشی قبول کیا ، اس دوران پاکستانی جوڑے نے جج کو پشاوری ٹوپی  تحفتا پیش کی، جج نے ٹوپی پہن کر پاکستانی جوڑے کے ساتھ تصویر بنوائی، اس سے قبل غلط پارکنگ پر جرمانہ بھی عائد کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں