41

تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور – ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیے۔

ترجمان کے مطابق استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گیے۔   انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست), شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے منظور کیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں