24

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان کا بہیمانہ قتل – ایکسپریس اردو

پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کے باوجود قاتلوں کو گرفتارنہیں کیا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں نے چھریوں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگلورومیں 23 سالہ مسلمان نوجوان فاضل اپنے دوست کے ساتھ پیدل جارہا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں نے بغیرکسی وجہ کے افضل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورچھریوں پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ ہندو انتہاپسند افضل کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کو ٹھوکریں مارتے رہے۔

پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود افضل کے قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں