16سالہ معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتیملزمان نے جسم میں تیز دھار چیز داخل کردی انتہائی شرمناک تفصیلات  29

16سالہ معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتیملزمان نے جسم میں تیز دھار چیز داخل کردی انتہائی شرمناک تفصیلات 

16سالہ معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی،ملزمان نے جسم میں تیز دھار چیز داخل کردی، …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کچھ درندوں نے 16سالہ معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ المناک واردات ریاست راجستھان کے شہر الور میں ہوئی۔ لڑکی خون میں لت پت انتہائی تشویشناک حالت میں الور شہر میں واقعہ تیجارا فلائی اوور کے نیچے بے ہوش پڑی ملی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ملزمان نے لڑکی کے جسم میں کوئی تیز دھار چیز بھی داخل کی جس کی وجہ سے اس کو شدید زخم آئے۔ الور میں ڈاکٹر لڑکی کے جسم سے بہتے خون کو روکنے میں ناکام رہے جس پر اسے جے پور کے جے کے لون ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اڑھائی گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹر متاثرہ لڑکی کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلائی اوور کے گرد 25کلومیٹر کے علاقے میں لگے 300سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی ہے لیکن اس واردات کے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس کیس کی تحقیقات کے لیے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزمان کا بہت جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں