سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے اور ان کی اہلیہ نے بھی طلاق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا 28

سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے اور ان کی اہلیہ نے بھی طلاق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا

سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے اور ان کی اہلیہ نے بھی طلاق کیلئے فیملی کورٹ سے …

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار سہیل خان نے شادی کے 24سال کے بعد اہلیہ سیما خان کے ساتھ فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے رجوع کیا۔بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کو ممبئی میں فیملی کورٹ میں دیکھا گیا جہاں پاپا رازی نے ان کی تصویر لے لی ۔ تاہم ابھی تک سہیل خان اور سیما خان کی طرف سے علیحدگی کے متعلق کوئی بھی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ممبئی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا کہ سیما خان اپنی ذاتی گاڑی میں گئی جبکہ سہیل خان کے ساتھ ان کے سیکیورٹی گارڈ موجود تھے ۔کورٹ میں موجود ایک ذرائع نے بتایا کہ ” سہیل خان اور سیما خان آج فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کروانے کے لیے آئے تھے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ رویے سے ہی پیش آ رہے تھے“۔

یاد رہے کہ اداکار سہیل خان کی شادی سیما خان کے ساتھ 1998ءکو ہوئی تھی۔ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2000ءمیں ہوئی جس کا نام انھوں نے نروان خان رکھا تھا جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے یوحان خان کو 2011ءکو سیروگیسی کے ذریعے خوش آمدید کہا تھا۔ گزشتہ سال انھوں نے اپنے خاندان کے ساتھ یوحان خان کی دسویں سالگرہ منائی تھی۔

مزید :

تفریح –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں