لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میوزک انڈسٹری کی ابھرتی گلوکارہ شائے گل” پسوڑی “کے بعد اپنا نیا گانا پاکستانی مشہور گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گاتی ہوئی نظر آ ئیں گی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
سوشل میڈیا پر دی گئی تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے عاطف اسلم کے ساتھ نئے آنے والے گانے منزل کی مختصر ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر میوزک کے شوقین صارفین کافی خوش نظر آ رہے ہیں اور گانے کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
we’re getting shaegill X atif aslam, oh my goodness!! a collab i never knew i needed ???????? pic.twitter.com/IjwqSP6fxO
— laraib (@itslarayx) May 11, 2022
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق یہ گانا عالمی وباء’کورونا‘ کے متعلق بنایا گیا ہے، گانا 14مئی بروز ہفتے کو ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں دوسری طرف شائے گل ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں ان کا پہلا گانا کوک سٹوڈیو سیزن 14میں ریلیز ہوا تھا جس کا نام” پسوڑی” تھا اس گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی پسند کیا گیا ہے اب تک یو ٹیوب پر اس گانے کو 10کروڑ سے زائد افراد سن چکے ہیں۔