یوکرین ملٹری فیکٹری میں نیشنل گارڈز کے فائرنگ 5 گارڈز ہلاک 58

یوکرین ملٹری فیکٹری میں نیشنل گارڈز کے فائرنگ 5 گارڈز ہلاک

یوکرین ملٹری فیکٹری میں نیشنل گارڈز کے فائرنگ، 5 گارڈز ہلاک

کیف (ویب ڈیسک) یوکرین کی ملٹری فیکٹری میں نیشنل گارڈز کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے 5 گارڈز ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے،یوکرین کے نائب وزیر داخلہ انتون گیراشینکو نے فیس بک پر کہا کہ سب سے پہلے، سوال کرنا ہو گا کہ اتنا خوفناک جرم کرنے کا مقصد کیا تھا؟ آیا اس سروس مین کو ٹیم میں نفسیاتی دباؤ کا سامنا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میزائل فیکٹری میں گارڈز کو ہتھیاروں کے اجرا کے دوران پیش آیا، پولیس کو حملہ آور اہلکار کی تلاش جاری ہے. وزارت داخلہ نے کہا کہ حملہ آور نے کلاشنکوف اسالٹ رائفل سے فائرنگ کی اور اس کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے.انہوں نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا جائزہ لیں گے کہ فوجی نے میڈیکل کمیشن کیسے پاس کیا جس نے اسے ہتھیاروں تک رسائی کی اجازت دی۔ گیراشینکو نے کہا کہ “کسی بھی صورت میں اسے اجتماعی قتل کی سخت ترین سزا بھگتنی پڑے گی۔”

مزید :

بین الاقوامی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں