ہوشیار، یہ کام کرنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے - ایکسپریس اردو 37

ہوشیار، یہ کام کرنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے – ایکسپریس اردو

بین الاقوامی سطح پر دل کا دورہ لوگوں کی موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور یہ پلک جھپکنے میں بغیر کسی علامات کے واقع ہو سکتا ہے۔

انسان کی کچھ ایسی سرگرمیاں ہیں جو محض لمحوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھاسکتی ہیں اور ان سرگرمیوں میں سرفہرست جسمانی دباؤ ہے۔

رواں سال عالمی سطح پر کیے جانے والے تجزیے اور اور 13 ہزار 462 کیسز کے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بھاری جسمانی دباؤ والے کام جیسے بہت زیادہ ورزش وغیرہ جسمانی سرگرمی کے اختتام کے ایک گھنٹے کے اندر یا بعد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

معالعے میں دل کے دورے کی تاریخ رکھنے والے ہر 20 شرکا میں سے ایک شریک کار ایسا تھا جس کو کوئی نہ کوئی شدید جسمانی سرگرمی کے بعد ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسی سرگرمیوں پر قابو پایا جائے یا ہلکی ورزش کو معمول بنایا جائے تو امید ہے کہ ہارٹ اٹیک کے واقعات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں