گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر سے 622کورونا کیسز 16 اموات 49

گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر سے 622کورونا کیسز 16 اموات

گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر سے 622کورونا کیسز ، 16 اموات

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے ، اموات کی تعداد میں کمی آگئی ہے جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کا گراف بھی گر رہا ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 622 کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12لاکھ 66 ہزار826افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 28 ہزار328افراد کی اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں 24 ہزار699کیسز ایکٹو ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 66ہزار750افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، سندھ میں سات ہزار536اموات ہوئیں جب کہ 12ہزار383ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 38ہزار433افراد میں کورونا پایا گیا ، 12ہزار876افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 8ہزار646تاحال زیر علاج ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77ہزار132افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار698جاں بحق ہوئے جبکہ دو ہزار923ایکٹو کیسز ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہزارچھ ہزار571افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 938افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 479اب بھی زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار374افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 186افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر پائے ۔ گلگت میں 74 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

بلوچستان میں 33ہزار149افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 354 اموات ہوئیں جبکہ 86مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34ہزار417افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 740افراد جاں بحق ہوئے ، ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد108ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس –

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں