کھیتوں میں لگی آگ سے انسانی باقیات برآمد ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا 28

کھیتوں میں لگی آگ سے انسانی باقیات برآمد ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

کھیتوں میں لگی آگ سے انسانی باقیات برآمد، ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری کو انتہائی بے دردی کے ساتھ  قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مقتو ل کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے اور پولیس کو ملزمان کی تلاش ہے جنہوں نے قتل کرنے کے بعد لاش کسوکی تھانے کی حدود میں کھیت میں پھینک کر آگ لگا دی ۔ بتایا گیا ہے کہ جب مقامی لوگ آگ بجھانے کے لیے کھیت میں پہنچے تو انہیں انسانی جسم کی باقیات ملیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -حافظ آباد –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں