کھانے کے لئے پیش کی گئی مچھلی زندہ ہوگئی،ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردو 57

 کھانے کے لئے پیش کی گئی مچھلی زندہ ہوگئی،ویڈیو وائرل – ایکسپریس اردو

مچھلی کوکچا کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

مچھلی کوکچا کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

 ٹوکیو: مچھلی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے لیکن اگرکھانے کی سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی اچانک زندہ ہوجائے توکیا ہوگا۔

جاپانی ریسٹورنٹ میں مچھلی کے شوقین شخص کواس وقت زوردار جھٹکا لگا جب نوڈلز اورسلاد سے سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی کھاتے وقت اچانک زندہ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی چوپ اسٹک مچھلی کے قریب پہنچی مچھلی نے خوفناک انداز میں منہ کھولا اورچوپ اسٹک کو دانتوں میں دبا کرمنہ بند کرلیا۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ مچھلی کومکمل طورپر پکائے بغیر کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

مچھلی کے زندہ ہونے کی ویڈیو کواب تک 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور17ہزارسے زائد لائیک کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں