کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال 28

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

سرینگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے ، مقبوضہ وادی میں آج دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز قابض فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں تین معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا .

کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس) کے مطابق حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں بے گناہ شہریوں  کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاج کریں ۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں تین شہریوں اور15 نومبر کو حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار افراد کو  شہید کر دیاتھا۔

مزید :

بین الاقوامی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں