کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی گئی 39

کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی گئی

کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی ، سپریم کورٹ نے نا اہلی کی درخواست مقررہ معیاد کےبعد دائر کرنے پر خارج کی ۔

کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ درخوات 283 دن زائد المیعاد ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ نہیں ، مفاد عامہ کا کیس ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت زائد المیعاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی ۔عدالت نے درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی ۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120  کی خالی ہونے والی نشست پر 17 ستمبر 2017 کو الیکشن ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کلثوم نواز کو میدان میں اتارا گیا اور انہوں نے وہ سیٹ جیت لی تھی  مگر انتخابات سے قبل  17 اگست 2017 کو کلثوم نواز علاج کو  لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا،22 اگست 2017 کو کلثوم نواز  کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ  تقریباً ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج  رہنے کے باعث  11 ستمبر  2018 کو انتقال کر گئیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں