کراچی کے عوام الطاف حسین کی سیاست رد کرچکی ہیں: بلاول بھٹو 34

کراچی کے عوام الطاف حسین کی سیاست رد کرچکی ہیں: بلاول بھٹو

کراچی کے عوام الطاف حسین کی سیاست رد کرچکی ہیں: بلاول بھٹو

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کسی کو بھی لسانی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، اس شہر اور صوبے کے عوام الطاف حسین کی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہم کراچی کو سنبھال سکتے ہیں، اگر ہم کراچی کو اس کا حق دلا سکتے ہیں، اگر ہم کراچی میں ترقی کرا سکتے ہیں تو پورے ملک میں ترقی کرا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور یہاں کے عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم دینا پڑے گا اور ہماری خواہش یہی ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں کراچی میں ہماری حکومت بنے اور وفاقی سطح پر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا بلدیاتی نظام بہتر ہو رہا ہے، سندھ بھر میں نئے بلدیاتی نظام نے اپنی پہلی مدت مکمل کی اور ہم واحد صوبائی حکومت تھی جنہوں نے اپنے بلدیاتی نظام کی مدت مکمل کی۔

مزید :

قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں