کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 4 روزکیلئے بند - ایکسپریس اردو 24

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 4 روزکیلئے بند – ایکسپریس اردو

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما میں بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے 4 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز 16 مئی کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں