کراچی؛ منگھوپیر سے ملنے والی خاتون کی لاش اور بچی کی شناخت - ایکسپریس اردو 45

کراچی؛ منگھوپیر سے ملنے والی خاتون کی لاش اور بچی کی شناخت – ایکسپریس اردو

خاتون کی لاش کے ساتھ چارسالہ بچی زندہ ملی تھی:فوٹو:فائل

خاتون کی لاش کے ساتھ چارسالہ بچی زندہ ملی تھی:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر سے گزشتہ روزملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق منگھوپیرکے علاقے ونگی گوٹھ سے گزشتہ روزملنے والی خاتون کی لاش اوران پاس موجود چارسالہ بچی کی شناخت ہوگئی ہے۔ خاتون کے فنگرپرنٹس نادرا اورمختلف اداروں میں بھیجےگئےتھے۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ خالی پلاٹ سے خاتون کی لاش اور چار سالہ بچی زندہ برآمد

حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ خاتون کا نام ممتاز بیگم  اوربچی کا نام فاطمہ ہے۔ خاتون گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب رہائش پذیر تھیں۔خاتون کے شوہرکا نام یاسر ہے۔خاتون کا ایک سات سالہ بیٹا سونو بھی ہے جسے وہ گھرپر چھوڑ کر گئی تھیں۔

خاتون کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں منگھوپیرتھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ روزکراچی میں منگھوپیر میں  ونگی گوٹھ  کے ویران علاقے میں خالی پلاٹ سے خاتون کی لاش اوران کے ساتھ چار سالہ بچی زندہ حالت میں برآمد ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں