ڈسکہ اسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن کرنے والے او ٹی اور نرس معطل - ایکسپریس اردو 93

ڈسکہ اسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن کرنے والے او ٹی اور نرس معطل – ایکسپریس اردو

ایم ایس سول ہسپتال نے سرجن ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

ایم ایس سول ہسپتال نے سرجن ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

ڈسکہ: سول ہسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن (او ٹی) نے خاتون کے اپنڈکس کا آپریشن کردیا اور ٹانکے بھی لگائے۔

آپریشن کرنے والے او ٹی عاصم اور تین نرس اسٹاف کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال نے سرجن ڈاکٹر سمیت چھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں، جن میں سرجن ڈاکٹر حافظ اختر،ڈاکٹر علی حیدر،ڈاکٹر علی مرتضی،ڈاکٹر صائمہ،ڈاکٹر نصرت،ڈاکٹر طیبہ شامل ہیں۔

واقعے کی انکوائری کے لیے ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ویڈیو بنانے والے کو بھی تلاش کیا جا رہا۔ گزشتہ روز سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں او ٹی عاصم کو آپریشن کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں