پی سی بی کو نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش - ایکسپریس اردو 31

پی سی بی کو نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش – ایکسپریس اردو

اس مقصد کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔

اس مقصد کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔

 لاہور: پی سی بی نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش شروع کردی،اس مقصد کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔

امیدوار کا کسی منظور شدہ یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت کا حامل ہونا ضروری ہے،منیجمنٹ میں وسیع تجربے کا ٹریک ریکارڈ اور کامیاب برانڈز بنانے کا ٹریک ریکارڈ ہونے کے ساتھ کرکٹ کیلیے جذبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

اگرچہ کرکٹ کیلیے کام کرنے یا اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کا تجربہ لازمی نہیں لیکن اس تجربے کے حامل کو ترجیح دی جائے گی،ابتدائی طور چیف ایگزیکٹو کا تقرر 3سال کیلیے ہوگا، ابھی تنخواہ کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا گیا مگر یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ قابلیت اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا

امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ اپنی درخواستیں، پروفائل، تصویر اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ ڈائریکٹر ایچ آر سیرینا آغا کو 27اکتوبر شام 5بجے سے قبل جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ وسیم خان کی قبل ازوقت رخصتی کے بعد پی سی بی میں چیف ایگزیکٹو کی نشست خالی پڑی ہے،قبل ازیں سی او او کے بجائے ڈائریکٹر مقرر کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں مگر اشتہار جاری ہونے کے بعد اس حوالے سے کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں