پٹرول پمپس کی بندش پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلر مارجن میں کتنے اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں  28

پٹرول پمپس کی بندش پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلر مارجن میں کتنے اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

پٹرول پمپس کی بندش ،پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلر مارجن میں کتنے اضافے کی سمری …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مارجن میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس کے مندرجات سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 71 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے ،جس کے بعد پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن دو روپے 97 پیسے بڑھ کر 3 روپے 68 پیسے ہو جائے گی ۔

سمری میں پٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے پٹرول پر ڈیلر مارجن تین روپے 91 پیسے سے 4 روپے 90 پیسے کرنے اورہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری ای سی سی کو بھجوائی جا چکی ہے ،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں تقریبا پونے 9 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں