پنجاب کابینہ کی تشکیل نوازشریف نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا مریم نواز نے کن خواتین کے نام وزاتوں کیلئے بھجوا دیئے ؟ جانئے  21

پنجاب کابینہ کی تشکیل نوازشریف نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا مریم نواز نے کن خواتین کے نام وزاتوں کیلئے بھجوا دیئے ؟ جانئے 

پنجاب کابینہ کی تشکیل ، نوازشریف نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ، مریم نواز …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ پنجاب میں جاری بحران کو پیش نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازشریف ، حمزہ شہباز، مریم نواز اور دیگر قائدین نے اپنی اپنی سفارشات لندن میں نوازشریف کو بھجوا دی ہیں، اتحادی جماعتوں سے پاور شیئرنگ کے فارمولے پر حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے ، جنوبی پنجاب سے اویس لغاری کو سینئر وزیر کیلئے نامزد کر دیا گیاہے ۔ مسلم لیگ ن لاہور سے تعلق رکھنے والے 8 ایم پی ایز شامل ہیں، لاہور کے ایم پی ایز میں مخصوص نشستوں کی خواتین کو بھی شامل کیا گیاہے ۔ حمزہ شہباز نے عنیزہ فاطمہ اور مریم نواز نے حنا پرویز بٹ اور ثانیہ عاشق کو نامزد کر دیاہے ۔ن لیگ کی وزارتوں کیلئے تجویز کردہ ناموں میں مجتبیٰ شجاع ، سلمان رفیق، رانا مشہود ، عمران نذیر ، عظمیٰ بخاری ، بلال یاسین، سیف کھوکھر اور عطا تارڑ کے نام شامل ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں