پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے  28

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے 

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 262 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد چار ہزار 494ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں لاہور سے 184کیسز رپورٹ ہوئے ، راوپنڈی سے 31، ننکانہ سے 9، ملتان سے ڈینگی کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ حافظ آباد چار، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، جھنگ اور سرگودھا سے ڈینگی کے تین ، تین کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اٹک ،گجرات ، نارووال اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے دو، دو کیسز سامنے آئے ۔

پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے چار ہزار494کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں لاہور سے ڈینگی کے تین ہزار437کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 564مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 265مریض زیر علاج ہیں ۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب –

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں