mobile logo 24

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  محکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  محکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی ، سیکرٹری توانائیکی جانب سے  مفت یونٹس بند کرنے پر اعتراض کیا گیا ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق  نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،  دوران اجلاس سیکرٹری توانائی نے کہا کہ اگر ملازمین کے مفت یونٹس بند کر دیے گئے تو بے چینی پھیل جائے گی ، جتنےملازمین کومفت یونٹ ملتےہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئےجائیں۔  جس پر چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ  ملازمین کومفت ملنے والے  یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔ملازمین کےبچوں کونوکریوں میں ترجیح دی جائے۔

بعد ازاں   پی اےسی نےمحکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے یونٹس تنخواہ میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں