پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ - ایکسپریس اردو 30

پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ – ایکسپریس اردو

پاکستان نے افغانستان کو مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان نے افغانستان کو مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔

آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ایک ہزارافراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں