پاکستان کا وہ بینک جس نے کسٹمرز کو کرپٹو کرنسی کیلئے ٹرانزیکشن کرنے سے روک دیا 40

پاکستان کا وہ بینک جس نے کسٹمرز کو کرپٹو کرنسی کیلئے ٹرانزیکشن کرنے سے روک دیا

پاکستان کا وہ بینک جس نے کسٹمرز کو کرپٹو کرنسی کیلئے ٹرانزیکشن کرنے سے روک …

پاکستان کا وہ بینک جس نے کسٹمرز کو کرپٹو کرنسی کیلئے ٹرانزیکشن کرنے سے روک دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بینک الفلاح نے کرپٹو کرنسی کی خریدوفروخت کے لیے رقم کی ٹرانزیکشنز کے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس کے بینکنگ چینلز کے ذریعے کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز ہرگز مت کریں۔

اس وارننگ میں بینک کی طرف سے کسٹمرز کو بتایا جا رہا ہے کہ ہر طرح کے ورچوئل اثاثے یا کرپٹو کرنسیاں غیرقانونی ہیں ، لہٰذا بینک الفلاح کے کسٹمرز ان کی خریدوفروخت کے لیے ان کے بینکنگ چینلز سے ٹرانزیکشن نہ کریں۔ بینک الفلاح کی طرف سے یہ اقدام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی اس رپورٹ کے ایک دن بعد اٹھایا گیا ہے جس میں مرکزی بینک نے عدالت کو بتایا ہے کہ کرپٹو کرنسیاں غیرقانونی ہیں اور پاکستانی شہری ان کی تجارت نہیں کر سکتے۔

مزید :

بزنس –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں