پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا 24

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل …

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اب تک بیرونی دنیا سے گاڑیاں درآمد کرنے والا ملک ہی تھا تاہم پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی گاڑی برآمد کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی تھی جسے آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26ءکے تحت برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اوشن ایک 7ہی پاکستان کی وہ پہلی گاڑی ہے جو گلوبل آر ایچ ڈی پریمیئر کے ذریعے مارچ 2022ءمیں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ گاڑی چین کی معاونت سے 13ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیار کی گئی۔ ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کا یہ اسمبلی یونٹ میں سالانہ 50ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے گاڑی برآمد کرنے کے متعلق بتایا گیا ہے تاہم اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گاڑی برآمد کرکے کس ملک بھجوائی گئی ہے؟

مزید :

بزنس –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں