پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا 21

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامرخان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے دستانے اتار دوں ،عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے بہترین کیریئر گزار جو کہ 27سالوں پر محیط ہے ۔

باکسنگ کنگ عامر خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوستوں ، ٹیم ،خاندان اور مداحوں کا شکر گزا رہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

بین الاقوامی -کھیل –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں