ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہونا خوش آئند ہے، رمیز راجا - ایکسپریس اردو 27

ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہونا خوش آئند ہے، رمیز راجا – ایکسپریس اردو

ٹیم کا یہ سیزن آوٹ کلاس رہا ہے، چیئرمین پی سی بی -  فوٹو:فائل

ٹیم کا یہ سیزن آوٹ کلاس رہا ہے، چیئرمین پی سی بی – فوٹو:فائل

 لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہونا خوش آئند ہے، ٹیم کا یہ سیزن آوٹ کلاس رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ میرے آنے سے پہلے بھی ٹیم کی پرفارمنس زبردست تھی، کرکٹرز کو انعام دے رہے ہیں لیکن ان کی پرفارمنس کے لحاظ سے وہ بہت زیادہ نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بہتر ہوا ہے جو خوش آئند ہے، یقین ہے کہ پرفارمنس میں بہتری کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے، مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ رمیز راجہ کے مطابق لیگز، کوویڈ اور دوسری مصروفیات میں تقریب سجانے کے لیے یہ ہی ایک ونڈو تھی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹرز کے ساتھ گپ شپ بھی لگائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں