ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز آگئی 49

ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز آگئی

ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے سالانہ مالی اخراجات 20 ارب سے بڑھ کر 23 ارب روپے تک ہو جائیں گے، اس پر حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد اکانومی کلاس سے اے سی سٹینڈ، پارلر کار اور اے سی سلیپر کے کرائے بڑھ جائیں گے۔

اس کا اطلاق برانچ لائیوں پر چلنے والی پسنجر ٹرینوں اور ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک سفر کرنے والے مسافروں پر بھی ہو گا۔ حتمی فیصلہ آج وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔

مزید :

بزنس –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں