وہ پاکستانی نژاد اداکارہ جو رنویر اور دپیکا کیساتھ فلم ڈبیو کرنے جارہی ہیں 35

وہ پاکستانی نژاد اداکارہ جو رنویر اور دپیکا کیساتھ فلم ڈبیو کرنے جارہی ہیں

وہ پاکستانی نژاد اداکارہ جو رنویر اور دپیکا کیساتھ فلم ڈبیو کرنے جارہی ہیں

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان بالی ووڈ  آنے والی فلم میں رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی  اے آر وائی نیوز کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ اور دپیکا کے ساتھ پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ بھی اہم کردار ادا کریں گی،  زوہا رحمان   برطانیہ ہجرت کرنے اور وہاں پیش آنے والے حالات سے مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔فلم کے جاری ہونے والے ٹریژر میں 1983 کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ میچ  کو دکھایا گیا ہے، جس میں زوہا بھی سٹیڈیم میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کو اپنے لیے اعزاز اور خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔

اس فلم میں دیپیکا رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ سنگھ اور پڈوکون بالی ووڈ کی فلم پدماوتی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اب دونوں طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

مزید :

تفریح –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں