وزیراعلی پنجاب کا اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ اندرونی کہانی سامنے آگئی 41

وزیراعلی پنجاب کا اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعلی پنجاب کا اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، اندرونی کہانی …

وزیراعلی پنجاب کا اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

عشائیے میں اراکین  اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔اراکین نے  سانحہ مری پر سوالات کئے، ارکان اسمبلی نے کہا سانحہ مری کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے تھا۔  وزیراعلی  نے جواب میں کہا کہ انکوائری کروا رہے ہیں کارروائی ضرور ہو گی۔ اس واقعہ میں انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لگائیں گے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار بچ نہیں پائیں گے۔ اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی شکایات کیں جس پر وزیراعلی نے ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں