نیشنل ٹی 20 کپ فائنل مقابلہ وہ ٹیم جو مسلسل دوسری بار چیمپیئن بن گئی 30

نیشنل ٹی 20 کپ فائنل مقابلہ وہ ٹیم جو مسلسل دوسری بار چیمپیئن بن گئی

نیشنل ٹی 20 کپ فائنل مقابلہ، وہ ٹیم جو مسلسل دوسری بار چیمپیئن بن گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میچ میں سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 149 رنز کے تعاقب میں پر اعتماد آغاز کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں ٹارگٹ حاصل کرلیا۔خیبرپختونخوا کی جانب سے کپتان افتخا ر احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے،انہوں نے 19 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی،انکی اننگز میں چھ  چوکے اور دو  چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں کامران غلام نے 37 رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے سمین گل، قاسم اکرام اور محمد فیضان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز بنائے تھے۔سینٹرل پنجاب کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم چار گیندیں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دیگر بلے بازبہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے۔ احمد شہزاد 44 اور کامران اکمل 42 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے افتحار احمد اور محمد عمران نے تین ، تین جبکہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -کھیل –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں