نیشنل ٹی 20 کپ خیبرپختونخوا کو  جیت کے لیے آسان ہدف مل گیا 23

نیشنل ٹی 20 کپ خیبرپختونخوا کو  جیت کے لیے آسان ہدف مل گیا

نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخوا کو  جیت کے لیے آسان ہدف مل گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل جیتنے کے لیے خیبرپختونخوا کو 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم چار گیندیں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دیگر بلے بازبہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے۔ احمد شہزاد 44 اور کامران اکمل 42 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے افتحار احمد اور محمد عمران نے تین ، تین جبکہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں