نوجوان اسپنر یاسر محمد امریکا کی ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے - ایکسپریس اردو 52

نوجوان اسپنر یاسر محمد امریکا کی ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے – ایکسپریس اردو

یاسر نے آئرلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 ڈیبیو میں عمدہ پرفارمنس دیکر امریکا کی تاریخی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

یاسر نے آئرلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 ڈیبیو میں عمدہ پرفارمنس دیکر امریکا کی تاریخی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 نیویارک: نوجوان اسپنر یاسر محمد کو ٹیکساس میں شیڈول ٹرائی سیریز اور ورلڈ کرکٹ لیگ 2 کے لیے امریکی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

یاسر نے گزشتہ برس آئرلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 ڈیبیو میں عمدہ پرفارمنس دیکر امریکا کی تاریخی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، انھیں اب 14 رکنی امریکی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے، جو ٹیکساس میں 28 مئی سے شروع ہونے والی سیریز میں شرکت کرے گا۔

زیویئر مارشل، ویٹسال ویگہیلا اور جیسی سنگھ کی چھٹی ہوئی، رسٹی تھیرون اور کیمرون اسٹیونسن بھی واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی ٹیم اسکاٹ لینڈ اور یواے ای کی شمولیت سے پہلے ٹرائی سیریز کھیلے گی اس کے بعد نیپال اور اومان سے لیگ 2 کے میچز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں