نجی اسکول میں لڑکا لڑکی کو گولیاں مار کے قتل کردیا گیا - ایکسپریس اردو 26

نجی اسکول میں لڑکا لڑکی کو گولیاں مار کے قتل کردیا گیا – ایکسپریس اردو

(فوٹو: ٹوئٹر)مقولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل

(فوٹو: ٹوئٹر)مقولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل

 لاہور: پنجاب کے علاقے قصور کے نجی اسکول میں لڑکا اور لڑکی کو گولیاں مار کے قتل کردیا گیا۔

ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے مطابق کھارا چونگی قصور کے نجی اسکول میں مرد و خاتون کو نامعلوم افراد نے متعدد گولیاں مار کر قتل کیا، 24 سالہ مرد کی شناخت علی شان بطور سیکورٹی گارڈ ہوئی جبکہ خاتون کی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ کرائم سین کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں تاہم قتل یاخودکشی سے متعلق کچھ کہنا قبل اَز وقت ہے۔مقولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں نجی اسکول سے لڑکے اور لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو شواہد اکٹھے کرنے کیلیے طلب کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں