’’ میڈ اِ ن پاکستان ‘‘ سام سنگ فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے زبردست خوشخبری  60

’’ میڈ اِ ن پاکستان ‘‘ سام سنگ فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے زبردست خوشخبری 

’’ میڈ اِ ن پاکستان ‘‘ سام سنگ فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے ، …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ دنیا کی سب سے مقبول موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنی مصنوعات کی تیاری پاکستان میں مقامی سطح پر شروع کر دی ہے اور موبائل فونز فروخت کیلئے مارکیٹ بھی پہنچ چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ’’ میڈ ان پاکستان ‘‘ سام سنگ موبائل فونز کے ڈبوں کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اس اقدام پر صارفین کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کی کاوشوں کو بھر پور سراہا جارہاہے ۔

سام سنگ کو پاکستان میں موبائل فون تیارکرنے کیلئے راضی کرنے میں حکومت کی کاوشیں بھر پور طریقے سے رنگ لائیں ہیں ، سام سنگ اور لکی موٹرز نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سام سنگ فونز کی تیاری شروع کر دی ہے ۔سام سنگ اور لکی موٹروز کے درمیان گزشتہ سال جولائی میں معاہدہ طے پایا تھا ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں