میڈم نورجہاں کے بارے میں دئیے گئے بیان کے بعد گلوکار علی عظمت پر تنقید - ایکسپریس اردو 44

میڈم نورجہاں کے بارے میں دئیے گئے بیان کے بعد گلوکار علی عظمت پر تنقید – ایکسپریس اردو

نورجہاں کو میک اپ کرکے گانا گاتے دیکھ کر ’’چڑ‘‘ہوتی تھی، علی عظمت فوٹوفائل

نورجہاں کو میک اپ کرکے گانا گاتے دیکھ کر ’’چڑ‘‘ہوتی تھی، علی عظمت فوٹوفائل

کراچی: گلوکار علی عظمت کے ملکہ ترنم نورجہاں کی شخصیت کے بارے میں دئیے جانے والے بیان پر سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

گلوکار علی عظمت نے چند روز قبل ایک شو کے دوران میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے بچپن میں رات میں ٹی وی پر ایک شو لگتا تھا جس میں میڈم نورجہاں ساڑھی اور بڑے بڑے بندے پہن کے، اوور میک اپ کرکے گانا گاتی تھیں اور مجھے ان ’’مائی‘‘ سے ’’چڑ‘‘ چڑھتی تھی کہ ضروری ہے ہم یہ دیکھیں۔
علی عظمت کے میڈم نورجہاں کے بارے میں دئیے گئے ان ریمارکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ گلوکار عاصم اظہر نے علی عظمت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔

دیگر افراد نے بھی علی عظمت پر تنقید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں