'موجودہ مسائل کا حل عام انتخابات ہیں خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو 40

‘موجودہ مسائل کا حل عام انتخابات ہیں خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو

‘موجودہ مسائل کا حل عام انتخابات ہیں، خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو اورمشاورت کی گئی۔اس موقع پر خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ موجودہ مسائل کا حل عام انتخابات ہیں،فریش مینڈیٹ لیا جائے، دیر کی تو بدنصیبی ہوگی، انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہوسکتی ہیں، مشکل حالات ہیں ہمیں ریاست کو دیکھنا ہے یا سیاست کو، ریاست بچانےکی خاطرمشکل فیصلے لینے چاہئیں اور سیاست کی قربانی دیناہوگی، مردم شماری کا آغاز اگست کے بجائے جون میں کیا جاسکتا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ  صرف اپنی سیاست بچانے کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں کو نہ روکیں، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہیں تو بڑھائی جائیں، لیکن غریبوں پر بوجھ نہ ڈالیں، بڑی گاڑی والوں اور موٹر سائیکل کی ٹنکی بھروانے والوں میں فرق رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہبا زشریف کو تجویز دی ہے کہ وزیرخزانہ معاشی  صورت حال پر اتحادیوں کوبریفنگ دیں، جاگیرداروں ،صنعت کاروں اور امیروں سے براہ راست ٹیکس وصول کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع سے متعلق قانون سازی کرلینی چاہیے،  بروقت فیصلے نہ ہوئے تومعاشی حالات مزید ابتر ہوتے دیکھ رہے ہیں، نگران حکومت پرزیادہ بوجھ نہیں ڈالاجاناچاہیے۔

مزید :

قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں