منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی تمام اپیلیں مسترد ہوئیں اب کیس اینٹی کرپشن عدالت جائیگا شہزاد اکبر 32

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی تمام اپیلیں مسترد ہوئیں اب کیس اینٹی کرپشن عدالت جائیگا شہزاد اکبر

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی تمام اپیلیں مسترد ہوئیں ، اب کیس اینٹی …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کی تمام اپیلیں مسترد ہوگئی ہیں ، اب بینکنگ کورٹ نے عدالتی حدود کا تعین کر دیا ہے ، اب اگلے مرحلے میں کیس اینٹی کرپشن  عدالت میں جائے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق شہزاد اکبر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں بینکرز کے خلاف ثبوت نہیں ملے ، بینکرز نے اکاؤنٹس شریف فیملی کی ایما پر کھولے ، شہباز شریف  کبھی کہتے ہیں کہ ہمارا کیس نیب کو بھیج دیں ، کبھی کہتے ہیں کہ نیب سےنکالا جائے ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کاروبار سے متعلق بوں سے پوچھیں ، جناب رمضان شوگر ملز آپ کے بچوں  نے یا آکسفورڈ والوں نےبنا کر نہیں دی ، یہ آپ نےبنائی ہے ، اسمبلی میں آپ گھنٹہ گھنٹہ بھاشن دیتے ہیں ، دنیا کی ہر بات کرتے ہیں لیکن سوالوں کا جواب نہیں دیتے ۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں