منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین سے 10 گھنٹے تک تفتیش - ایکسپریس اردو 39

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین سے 10 گھنٹے تک تفتیش – ایکسپریس اردو

ملزمان میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں - فوٹو:فائل

ملزمان میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں – فوٹو:فائل

 ممبئی: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز کی تفتیش انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ محکمہ نے کی۔ ملزمان میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ جیکلین فرنانڈز کی صبح 11 بجے تفتیشی ادارے آمد ہوئی تھی اور ساڑھے 9 بجے انہیں ’چھٹی‘ ملی۔ اس سے قبل اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو بھی نظرانداز کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو جیکلین فرنانڈز کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا جب وہ دبئی جا رہی تھیں۔ محکمہ کا ماننا ہے کہ جیکلین فرنانڈز بھی ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اس منی لانڈرنگ سے نفع حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں