منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی سے متعلق متحدہ اپوزیشن  کا اجلاس آج ہوگا 43

منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی سے متعلق متحدہ اپوزیشن  کا اجلاس آج ہوگا

منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی سے متعلق متحدہ اپوزیشن  کا اجلاس آج …

حکومت کے منی بجٹ کو  روکنے سے متعلق حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا  اجلا س آج  ہوگا ، اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کرینگے جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین بھی شریک ہونگے ۔  ادھر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مابین ملاقات بھی ہو گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اپوزیشن کے دو بڑوں کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گی ، ملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر رہ  کر حکومت کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں