ملکی مسائل کا حل فوری شفاف  انتخابات کے انعقاد ہے شہباز شریف 27

ملکی مسائل کا حل فوری شفاف  انتخابات کے انعقاد ہے شہباز شریف

ملکی مسائل کا حل فوری شفاف  انتخابات کے انعقاد ہے ،شہباز شریف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مسلم لیگ ن شہبا زشریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا حل فوری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے ۔

مسلم لیگ ن کے صدرا ور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  تبدیلی کے نام پر عوام کو تباہی دی گئی ، اس وقت ڈینگی مچھر ملک میں تباہی مچا رہا ہے ،  ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے ، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے ، ملک میں ایسے بد ترین حالات پہلے کبھی نہ تھے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس مقام پر پاکستان سال 2018 میں کھڑ اتھااب وہاں جانے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے جس کے بعد پہلے اس مقام پر واپس جایا جائے گا جس کےبعد ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولاانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، مولانا نے شہبا زشریف کی خیریت دریافت کی جبکہ پی ڈی ایم کے آئندہ جلسوں سمیت سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں