مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے چودھری شجاعت  29

مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے چودھری شجاعت 

مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے ، چودھری شجاعت 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نےمسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  یہ واقعہ افسوس ناک ہے ۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ  واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ساکھ متاثر ہوئی ۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا احترام پامال نہیں ہونا چاہئے ، شاہ زین بگٹی سے بد سلوکی ہوئی ، ان کے بال نوچے گئے ، جن لوگوں نے فعل کیا وہ اپنے گھروں سے مبارکبادیں وصول کرکے  وہاں پہنچے تھے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ساتھ سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دور پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں  مسجد نبویﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے  وفد کے خلاف نعرے بازیکی تھی ۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں